ملک میں اسمارٹ فونز سستے ہوگئے۔ مقامی کمپنیوں نے موبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کردی۔
الیکٹرونک مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مقامی موبائل فونز کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بننے والے موبائل پر نہ تو درآمد شدہ فونز کی طرح ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور
نہ ہی کوئی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔ موبائل فون صارفین کے پاس اب یہ آپشن موجود ہے کہ وہ درآمد شدہ فون کے علاوہ پاکستان میں مقامی سطح پر بننے والا سستا فون بھی خرید سکتے ہیں۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
