سندھ ہائیکورٹ کا صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم

 سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو صوبے کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔

عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹس کی عدم تعمیرات کی طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی، جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے خواتین، بچوں اور معذور افراد کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کو بس اسٹاپ، شاپنگ سینٹرز، پارکس، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی