غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، شہدا کی تعداد 35ہزار سے متجاوز

 غزہ : (ویب ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، 7 اکتوبر سے اب تک شہداکی مجموعی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبررساں ادارے  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کے کچھ حصوں میں رات بھر اور اتوار کی صبح تک گولہ باری کی، اسرائیلی فوج نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 150 سے زیادہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

رفح میں کویتی ہسپتال نے اتوار کو کہا کہ اسے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارے گئے 18 شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 افراد شہید ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35ہزار 34 ہو گئی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد 78ہزار 755 تک پہنچ گئی ہے، علاوہ ازیں رفح کے مشرقی حصے پر اسرائیلی بمباری کے باعث تین لاکھ کے قریب پناہ گزین پہلے ہی علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

دریں اثنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق 7ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں تباہ حالی کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور انسانی بنیادوں پر امداد میں اضافے کی اپیل کی۔

انتونیو گوتریس کویت میں غزہ کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں شریک ممالک نے تباہ شدہ غزہ کی پٹی کی بحالی کے لیے2ارب ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی