ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عوام کا مقدمہ ہے۔ نظام انصاف پر یقین رکھنا ہے تو 9 مئی کے ملزمان کوسزا دینی ہوگی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، عوام اور افواج نے9 مئی کے واقعات دیکھے، سب نے دیکھا کس طرح سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، جھوٹے پروپیگنڈے سے لوگوں کے ذہن بنائے گئے۔ لوگوں کو حملوں کیلئے اہداف دیئے گئے اور چند گھنٹوں میں پورے ملک میں فوجی تنصیبات پرحملے ہوئے۔
میجر جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے دہشتگردوں کی راہ میں آہنی دیوار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن کا قیام ہے، خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ دہشتگرد واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کونشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مچھ میں حملہ ناکام بنایا۔ بلوچستان، کے پی میں دہشتگرد امن خراب کرنے میں مصروف ہیں مگر پاک فوج اور دیگرادارے دہشتگردوں کی راہ میں آہنی دیوارہیں۔
میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان بڑھ چڑھ کر افغان مہاجرین کی مددکررہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرتی ہے، ٹھوس شواہد ہیں ٹی ٹی پی افغان سرزمین استعمال کررہی ہے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

.jpeg)
