سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرسیاست دان اورعوام دکھی

 سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرمختلف سیاست دانوں اور عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ،9 مئی کو پاکستان کے اندر ایک سیاہ دن تھا۔

ایم این اےراجہ خرم نے کہا لوگوں نےملک پرحملہ کیا اورپرامن احتجاج کے حق کو ختم کیا،شر پسند عناصر نےشہداء کی یادگاروں کو تباہ کیا اوربانی پاکستان کےگھر کو جلا ڈالا۔

 ایم این اےاسامہ سرور نےکہاملک میں انتشارکی سیاست کرنےوالوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،گزشتہ سال 9 مئی کاجو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا، اس واقعےکی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اورملوث افراد کو سخت سےسخت سزا ملنی چاہیے۔

جنرل سیکرٹری پریس کلب راولپنڈی شکیلہ جلیل نے کہا پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اورہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی