خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

 وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبر دار کردیا۔ کہتے ہیں اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذکورہ جرم کے مرتکب تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

                               میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی