ثاقب نثار کا فیصلہ کارکنان نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، نواز شریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے6سال نااہلی کے بعد دوبارہ پارٹی صدرات سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریری میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکافیصلہ کارکنان نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ 

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زندگی بھرکیلئےن لیگ کی صدارت سے ہٹا دیا تھا،کارکنان نےواپس قیادت دی ہے،ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈالنےپرکارکنوں کوخوشی منانےدیں،بلائیں ان کوجنہوں نےفیصلہ کیاتھانوازشریف کوہمیشہ کیلئے مسترد کیا جاتا ہے۔

مسلم لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کئے تو امریکی صدر کلنٹن  نے کہا 5 ارب ڈالر دے رہے ہیں، دھماکے نہ کریں، میں  نے کلنٹن سے کہا ہمارے ضمیر کا سودا نہ کریں، کلنٹن کو کہا ہم بکنے والے نہیں ہیں، اپنی غیرت کا سودا نہیں کرتے، صدر کلنٹن  نے کہا آپ پر پابندیاں لگ جائیں گی، میں  نے جواب دیا آپ پابندیاں لگا دیں، ہم  نے دھمکیوں  کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیسا کوئی بندہ ہوتا تو کہتا 5 ارب ڈالر دیں، میں قوم کو سنبھال لوں گا، بھارتی پارلیمنٹ میں کہا گیا آج پاکستان  نے ہمارے 5 دھماکوں کا جواب دے دیا، ایٹمی دھماکوں  کے بعد واجپائی صاحب پاکستان  آئے، ہم  نے ان سے معاہدہ کیا، بھارت کے ساتھ کئے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری