چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں تین بڑے اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل ا سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹس کے انعقاد میں ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے، کام میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی۔
کمیٹی کے ارکان انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل اور انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں اسٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کا جائزہ لیں گی۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


