رفح: زمینی آپریشن کا خدشہ، امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ کی ترسیل

 واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) رفح میں اسرائیل کے زمینی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ کی ترسیل روک دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ کھیپ میں 900 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور 225 کلو گرام سے زائد بارودی مواد شامل تھا۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کھیپ کو روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ آیا ان ہتھیاروں کی منتقلی مستقبل میں ہو گی۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رفح میں شہریوں کی انسانی ضروریات کے حوالے سے امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو حل نہیں کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی مؤقف یہ رہا ہے کہ
اسرائیل کو رفح میں بڑا زمینی آپریشن شروع نہیں کرنا چاہیے، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ ,
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی افواج نے غزہ اور مصر کے درمیان فلسطینی سائیڈ پر رفع کراسنگ پرآپریشنل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رفع کراسنگ کی بندش کا مطلب ہے غزہ کے لیے دو اہم امدادی راستے بند ہو چکے ہیں ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل ممکن بناتے ہوئے رفح کی راہداری کو کھول دے اور رفح تک جنگی پھیلاؤ کو روک دے۔

اس سے قبل 6 مئی کو حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں کیے جانے

 والے جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہوئے ہیں اور ان کے پاس جانے کے لیے کوئی متبادل جگہ نہیں ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی