صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھودینے پر سوگوار ہے۔
صدرآصف زرداری نے ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر صدمےاور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے سوگواران سے تعزیت کی اور ابراہیم رئیسی کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا، ایرانی صدرفلسطینی اورکشمیری عوام سمیت مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھودینے پر سوگوار ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہمیں ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں میزبانی کااعزازحاصل ہوا، صدر ابراہیم رئیسی کودوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئے پرعزم پایا، وہ ہمیشہ پاکستان اوراس کےعوام کوخاص مقام دیتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ایران، پاکستان، عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ ابراہیم رئیسی کی روح کو سکون عطافرمائے، اللہ تعالیٰ ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ، ایرانی عوام کو صبرواستقامت عطا فرمائے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


