واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ دفاع لائیڈ آسٹن نےاسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ سے ٹیلیفونک رابطے میں زور دیا ہے کہ رفح میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد کے بلاتعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کی "ناقابل تردید ضرورت" ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول بل میں صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے کی حمایت کی جائے گی۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ غزہ میں امریکہ کی جانب سے محصورین کی امداد میں اضافے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء دفاع نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کارم شلوم اور رفح کراسنگ سے امداد کی ترسیل بھی شامل ہے، آسٹن نے رفح میں کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور امداد کے بہاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیموکریٹک صدر کی غزہ میں جنگ کے دوران شہریوں کے تحفظ کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بموں کی کھیپ بھیجنے میں تاخیر پر سرزنش کرنے کی کوشش کی۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
