نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے وزیر خزانہ لان فوان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ہرطرح کے حالات میں تعاون کا مظہر قرار دیا۔
چینی وزیر خزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ تعاون کے مزید فروغ میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا,نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی ترجیح پر بھی زور دیا۔ ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے زراعت، آئی ٹی، کان کنی ،معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

