پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔
اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

.jpeg)