آذربائیجان کے صدر کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش

 آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار تشویش کیا ہے۔


ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تبریز کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

ڈیم کے افتتاح کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر سامنے آنے پر آذر بائیجان کے صدر نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی بیان جاری کیا ۔

اپنے بیان میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آج صدر ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کے بعد ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی خبر سے  شدید پریشانی ہے، اللہ تعالی کے حضور ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ہیں۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی