ایف سی بلوچستان نے بروقت اقدام سے متعدد قیمتی زندگیاں بچالیں

 ایف سی بلوچستان نے قومی شاہراہ این 65 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد قیمتی زندگیاں بچالیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہ این 65 پر پنجرہ پل کے مقام پر آئل ٹینکر کو آگ لگ جانے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ گاڑیوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے لیویز کے ساتھ ملکر شہریوں کو نکالا اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے کاوشیں کیں۔ قومی شاہراہ کو اب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی