ملکی تبادلہ مارکیٹس میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 420 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 505 پر آگیا۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
