اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی سے (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔
میڈیازا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں، ہماری فارم 47 سے کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
