ہر پاکستانی کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے، صدر مملکت کا اقلیتوں کے دن پر پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے اقلیتوں کے دن 11 اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں،قائداعظم محمد علی جناح کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں،ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں،ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ ...