خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی منطقی انجام تک پہنچ گئے۔ بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید ہوگئے، جھڑپ میں پاک فوج کے 5 دیگر جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید لیفٹننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد ضلع سے تھا، دیگر شہیدوں میں ضلع خیبر کے لانس نائیک محمد اللہ، لکی مروت کے لانس نائیک اختر زمان،ٹانک کے لانس نائیک شاہد اللہ، ضلع اورکزئی کے لانس نائیک یوسف علی اور سوات کا سپاہی جمیل بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارجیوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت مین گرفتار کرلیا۔ چار باغ میں کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں


