اشاعتیں

فارم 47 پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرینگے: حافظ نعیم الرحمان

تصویر
  کراچی: (میڈیازا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب امیر جماعت اسلامی پاکستان بننے کا اعلان ہوا اس وقت مبارکباد کا پہلا خط کراچی پریس کلب سے موصول ہوا، ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے، کراچی کے رہنے والوں کے حق کی تحریک آگے بڑھی تھی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلے بلدیاتی انتخابات میں شب خون مارا گیا، پھر عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے تھے، اس کے مطابق مینڈیٹ تقسیم کیا گیا، ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے، عوام نے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ جس نے ماضی میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی اب اس پارٹی کی سیاست بھی ختم ہوگئی ہے، پہلے وہ پورے پاکستان سے فارغ ہوگئے تھے، اب وہ پنجاب سے بھی فارغ ہو جائیں گے، یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا کوئی حل نکالنا ہوگا نہیں تو عوام کا غیظ و غضب آگیا تو مشکل ہوگا، فارم 47 کے مینڈیٹ کو وا...

ضلع بدین میں چھ سو سے زائد پرائمری سکول ، سیکنڈری اور مڈل سکولوں کی عمارتیں غیر محفوظ،

تصویر
        بدین : چھ سو سے زائد پرائمری سکول اور بہت زیادہ۔ ہائر سیکنڈری اور مڈل سکولوں کی عمارتیں عرصہ دراز سے مرمت و مرمت کا کام نہ ہونے کے باعث عمارتوں میں موجود ہزاروں طلباء و طالبات کی زندگیاں غیر محفوظ، والدین کے منتخب نمائندے ۔ اور ضلعی انتظامیہ مستقبل کے معماروں کی فکر میں ہے۔ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ    ضلع بدین کے چھوٹے اور بڑے قصبوں اور دیہاتوں بدین، ماتلی، تلہار  ٹنڈوباگو اور گولارچی میں قائم 600 سے زائد پرائمری سکولوں اور 75 افرادی ہائر سیکنڈری و مڈل سکولوں کی عمارتیں بھوت بنگلوں کی مانند نظر آنے لگی ہیں۔ ان عمارتوں میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں طلباء پڑھ رہے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے جہاں کئی طلباء زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایسی خطرناک عمارتوں میں بچوں کو پڑھانا موت کو پکارنے کے مترادف ہے اور ایسی عمارتوں میں اساتذہ اور طلباء غیر محفوظ ہیں،  محکمہ سروسز کے انجینئرز نے بھی محکمہ تعلیم کے حکام کو ایسی سکولوں کی عمارتوں میں پڑھانا بند کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ لیکن محکمہ تعلیم نے ایسی عمارتوں میں ط...

بدین : جی سٹی او پی ڈی کے نزدیک سولہ سالا نوجوان نبیل نے خودکشی کرلے

تصویر
  بدین :جی سٹی او پی ڈی کے نزدیک سولہ سالا نوجوان نبیل ولد رفیق احمد جونیجو نے خودکشی کرلے  بدین : (میڈیازا نیوز) نبیل کی لاش انڈس ہاسپیٹل منتقل کر دیا گیا،اس ھوالے سے نبیل کے ورثہ زبیر سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ نبیل ذہنی مریض تھا اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس وجہ سے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کے خودکشی کر لے،اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی گئے تو پولیس نے لاش کو رکشا میں انڈس ہاسپیٹل منتقل کیا اور قانونی کاررروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

بدین کی گورنمنٹ گرلس اسڪول ون کے پلاٹ پر قبضہ انتظامیہ خاموش

تصویر
بدین: گورنمنٹ گرلس اسڪول ون کے خالی پلاٹ پر قبضہ مافیہ نے قبضا  کر کے لکڑی کی دیوار کا کام شروع کردیا ہے ہیڈمنسٹریٹ حلیمہ خاصخیلی ہیڈمنسٹریٹ حلیمہ خاصخیلی   نے کہا کہ بدین کے گورنمنٹ گرلس اسڪول ون پر قبضہ مافیہ نے کرنے کی شکایات محکمہ تعلیم اور ڈپٹی کمشنر بدین بھی کی ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے بدین کے ہیڈمنسٹریٹ. اور طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول پر قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے                                    میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں      

کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی

تصویر
 اسلام آباد:(میڈیازا نیوز) کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے۔ جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست  دائرکی گئی۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے۔ 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

بھارتی پنجابی مشہور فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے 16 کلو وز ن بڑھایا

تصویر
 معروف بالی ووڈ ایکٹریس پرینیتی چوپڑا کو بلاک بسٹر فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر شائقین خوب سرا رہے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں بھاری قیمت بھی چکانا پڑی ۔  میڈیازا نیوزکے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں 16 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کے لیے ڈائریکٹر امتیاز علی سے جب ملنے گئی تو اس وقت میں بالکل فٹ اور سمارٹ تھی۔پرینیتی نے بتایا کہ وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش تھیں اسی لیے ڈائریکٹر امتیاز علی نے انہیں اس فلم میں کام کرنے کی آفر کی تاہم انہوں نے کہا کہ تم فلم کے کردار ’امر جوت کور‘ جیسی نہیں لگتی۔ پرینیتی نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز نے انہیں فلم میں کام کے لیے تقریباً 20 کلو گرام وزن بڑھانے کا کہا۔ پرینیتی کا کہنا تھا میں نے 2 سال کی محنت سے اپنا وزن اور جسامت کو پرفیکٹ بنایا تھا لیکن اس فلم میں کام کرنے کی اس قدر خواہش تھی کہ میں 2 سال کی محنت کو ایک منٹ میں بھول گئی اور تقریباً 16 کلو وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئی۔پرینیتی چوپڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ وزن بڑھانے کے لیے وہ خوب کھاتی ت...

ڈچ اداکار اور ماڈل ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

تصویر
 ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹے ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کے تناظر میں  مسلم دنیا سے باہر کی متعدد بااثر شخصیات نے عقیدہ قبول کیا، ایسی ہی ایک قابل ذکر شخصیت جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے وہ ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔ 27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا۔ سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے مذہب کو قبول کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونی رولونک کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اپنے لیے کیا اور کسی وجہ کے بغیر کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں