اشاعتیں

29 سے 31 مئی کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان

تصویر
  محکمہ موسمیات نے اٹھائیس مئی کےبعد سےشہرقائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرلوجسٹ سردارسرفرازکاکہنا ہےکہ شہرمیں 29 سے 31 مئی کےدوران ہیٹ ویو کا امکان ہے،درجہ حرارت چالیس ‏ڈگری سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی موسم گرم رہےگا،‏29 اور 30 کو بلخصوص گرمی کی شدت زیادہ ہوگی،‏10 سے 15 جون کے بعد موسم میں بہتری  آئے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، ڈونلڈ بلوم

تصویر
  پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات میں پاک امریکا تجارت،سرمایہ کاری اور  اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھامس منٹگمری نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکی تعاون پر روشنی ڈالی، امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تیکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر بھی ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ایران کا پیٹرول کی یومیہ پیداوار 40 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ

تصویر
 ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ 40 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق عبوری صدر محمد مخبر کی زیرِ صدارت دارالحکومت تہران میں اقتصادی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں5.5 بلین ڈالر کے غیر ملکی مالی امکانات کے استعمال میں سہولت کی اور ایران قومی پیٹرول کمپنی کی خام پیٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق فی الوقت پیٹرول کی 3.6 ملین بیرل یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے 40 لاکھ بیرل یومیہ پیدوار تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ مئی 2018 میں امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پیٹرول کی فروخت میں دشواری کی وجہ سے ایران نے اپنی پیٹرول کی پیداوار کو یومیہ 2 ملین ڈالر سے کم کر دیا تھا۔ اس دور میں ایران کی پیٹرول کی یومیہ برآمدات بھی کم ہو کر اوسطاً 5 لاکھ بیرل سے کم رہ گئی تھیں۔ پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک ‘ کی 14 مئی کو جاری کردہ حالیہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں ایران کی اوسط یومیہ پیداوار 32 لاکھ 12 ہزار بیرل یعنی ایک مہینہ قبل کے مقابلے میں 14 ہزار بیرل زیادہ ...

پاکستان غزہ پر عالمی عدالت انصاف کےفیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے،ترجمان

تصویر
 پاکستان نے غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے، اسرائیلی رفح کراسنگ کو انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کے لیے کھلا رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ خود مختار ریاست کیلئے فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کو بطور محفوظ اور مستحکم ریاست ماننے پر یقین رکھتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھالیا، ترجمان

تصویر
  پاکستانی ایتھلیٹ اور صحافی مونا خانو کو یونان میں ہائیکنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کہتی ہیں پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھا دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں پاکستان نے یونانی حکام سے مونا خان  تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سفارتخانہ مونا خان کے کوچ یوسف خان سے بھی رابطے میں ہے۔ خاتون اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان اپنے بیٹے کے ساتھ یونان کے دورے پر تھیں جب انہیں پولیس نے پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

کھاد کے کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کی منظوری

تصویر
  وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کے کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک طرف سے حکومت سے سبسڈی لے کر دوسری طرف مہنگی کھاد فروخت کرکے کسانوں اور سرکار کو ایک ساتھ لوٹنے والے کھاد کے کارخانوں کو اب گیس پر سبسڈی نہیں ملے گی۔ کھاد کے کارخانوں کو اس وقت دو سو سترہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور انہیں 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس اٹھارہ سو چودہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔ حکومت کارخانوں کے بجائے کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

کینیڈا جانے کے خواہشمند کم پڑے لکھے لوگوں کیلئے خوشخبری

تصویر
 کینیڈا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی۔ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی، اب صوبے کو تعمیراتی صنعت میں 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریباً 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔ کینیڈا بھر میں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔ حکام نے ایک مہم کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔ اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔  خیال رہے کہ البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے  لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں