امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، ڈونلڈ بلوم

 پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات میں پاک امریکا تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھامس منٹگمری نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکی تعاون پر روشنی ڈالی، امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تیکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر بھی ہے

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان