اشاعتیں

سپریم کورٹ کے ججزسےعرض ہے اس حکومت کو چلنےدو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز

تصویر
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کےججزنےآئین کوری رائٹ کیا ہے،پی ٹی آئی نے جومانگا بھی نہیں ان کو ٹرے میں رکھ کرپیش کیاگیا،۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازار کےافتتاح کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ سپریم کورٹ کےججزسےعرض ہےاس حکومت کوچلنےدو،ایک ہارے ہوئے شخص اورجماعت کے لیےآئین کو ری رائٹ کررہےہیں،کہاگیا تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرو،وہ جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام کی شکل نہیں ہےتوکیا ہے۔ مریم نواز نےمزیدکہا اس شخص نے4سال میں ایسی تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی،آج کی تکالیف انہی نااہلیوں کانتیجہ ہے،آئی ایم ایف کوواپس لاناوالاوہی ہے جواڈیالہ جیل میں بیٹھاہے،ترقی کرتاملک پانامہ جیسےبدنام زمانہ کی وجہ سے غیر مستحکم ہوا،عوام کوکہوں گی جوبھی فیصلہ آئےاس کودیکھناہوگاوجوہات کیاہیں وزیراعلی پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ جس شخص کولانےچاہتےہیں وہ قوم کامجرم ہے، آپ کےلیےہم اتنا آسان نہیں ہونےدیں گے،حکومت 5سال پورےکرےگی،کسی نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی توآہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  ...

مخصوص نشتوں کا معاملہ؛ حکومت کا پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

تصویر
 تحریک انصاف کومخصوص نشستیں ملنےکےعدالتی فیصلےپرمسلم لیگ نےپیپلزپارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کومخصوص نشستیں ملنے کےعدالتی فیصلےپروفاقی حکومت متحرک ہوگئی،وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا، حکمران جماعت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔   مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے،مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسحاق ڈار،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ،  عطاء تارڑ،  عرفان قادر ، احمد چیمہ کریں گے۔اٹارنی جنرل منصوراعوان کیس سےمتعلق اتحادی جماعت کو بریف کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےفاروق ایچ نائیک،شیری رحمان، نئیربخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے،مسلم لیگ ن کےرہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پرپابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے معاملے پر بریف کریں گے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

دوبارہ اقتدار میں آنے پر روس اور یوکرین جنگ کو ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر
 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر روس اور یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں کردار ادا کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےقاتلانہ حملے کے بعد ری پبلکن کنونشن سےخطاب کرتےہوئے کہا ہےکہ تمام امریکیوں کے لیےصدارتی انتخابات لڑرہاہوں،میری جیت نصف امریکاکےلیےنہیں ہوگی،امریکی معاشرے سےتقسیم کوختم کرنا ہوگا،اپنےملک کےلوگوں کیلئےجمہوریت کوبچارہاہوں۔ سابق امریکی صدر  نےبطورصدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کیا۔ہم سب مل کرترقی اورآزادی کےنئےدورکاآغازکرینگے۔ مزید کہا کہ اگر میں آخری وقت پر سرنا ہلاتا تو حملہ آورہدف میں کامیاب ہو جاتا، سیکیورٹی عملےنےحصارمیں لیاتوہوامیں مکابلندکیااورفائٹ فائٹ بولا،جس سے وہاں موجود لوگوں کوادراک ہوگیاکہ میں ٹھیک ہوں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

حکومت پاگل ہوچکی ہے ہمیں ہماری نشستیں ضرور ملیں گی، عمر ایوب

تصویر
 راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا،  سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہماری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی۔ عمر ایوب نے کہا کہ مری میں نادان لوگ بیٹھے ہیں، ہمارے لیڈر کو آپ نے جیل میں ڈالا ہماری پارٹی نہیں ٹوٹی کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور  رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گیس، پٹرول، آٹا، دال، چینی اور ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، محسن نقوی کے دور میں اربوں روپے کی گندم امپورٹ کی گئی، موجودہ حکومت ایکسپورٹ پر بھی کمیشن لینے جارہی ہے، ایس آئی ایف سی صرف 30 ارب روپے  پرائیوٹائزیشن سے کمائے گی جب کہ پرائیوٹائزیشن سے اصل مالیت 1000 ارب حاصل ہوگی میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں ۔

مخصوص نشستیں، نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

تصویر
   لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ اتحادی رہنماؤں سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی جماعت کی سینئر قیادت کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خود تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حیسن اور مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کرینگے اور تمام اتحادی قائدین سے  رابطوں اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔    میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے ی...

نواب شاہ شہر میں ایل پی جی کی دوکانوں کی انتظامیہ کی جانب سے بندش کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن کا احتجاج

تصویر
نواب شاہ  شہر میں ایل پی جی کی دوکانوں کی انتظامیہ کی جانب سے   بندش   کے خلاف  ایل پی جی  ایسوسی ایشن  کے  صدر عبدالرشید بھٹی جنرل سیکرٹری سید رستم شاہ ایل پی جی ایسوسی ایشن  کے لیگل ایڈوائیزر ایڈوکیٹ لال چند ایل پی جی  ایسوسی ایشن   کے  دوکانداروں  کے ساتھ نواب شاہ  پریس کلب میں پریس کانفرنس  اس موقع پر کو چئیرمین تاجر اتحاد نواب شاہ کامران قیوم قریشی   بشہری تاجر اتحاد کے ائیر وائیس چئیرمین منیر کھوکھر صدر  دیدار رند  بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر آرائیں ہوٹل  ایسوسی  ایشن  کے مجاہد  راجپوت  رکشہ  یونین کے صدر رحمت  خان  مکنکل ایسوسی ایشن کے صدر ریاض مغل و دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے پریس کانفرنس میں انتظامیہ   سے   مطالبہ  کیا گیا سیل کی گئیں ایل پی جی دوکانوں کو فوری ڈی سیل کیا جائے ہمارے  سے بیٹھ کر ایس او پی مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل کیسی نقصان سے بچا جاسکے ہم انتظامیہ کے ساتھ  مکم...

قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام

تصویر
قاضی احمد کے گائوں ہاشم راہو سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ثناء راہو کو بازیاب کرانے میں پولیس ناکام  رہی اور تھانہ صدر کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال  شروع کر دی  اس موقع پر سید زین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے اغوا کو 9 ماہ گزر چکے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بچی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جاتا لیکن نااہل پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مغوی خاتون کے ورثاء، معصوم بچے سراپا احتجاج ہیں۔ میں ان کی ہمت اور کوشش کو سلام پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مغوی کی بازیابی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو حکم دیا کہ ان کو گرفتار کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ خاتون کی بازیابی کے لیے ملزم کے گاؤں جانے کا مطالبہ  کیا ہے                                                               میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کر...