وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرین کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزراء نے ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی