کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 20 سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا۔
کراچی پولیس نے پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر نوجوان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اویس موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمدی کالونی میں پتنگ کی اس کے گلے پر پھری۔
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ 20 سالہ نوجوان کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

