گورننس کے نظام میں اصلاحات اور معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ملکی مفادات کی ترویج کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔



وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دفتر خارجہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آج کی تقریب ہماری ثقافتی اقدار اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی