طلاق کے باوجود والدین ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، شہزاد شیخ کا انکشاف

 لاہور: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والدین طلاق کے باوجود بھی اُن کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔



اداکار شہزاد شیخ نے حال ہی میں کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے والدین کی علیحدگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ میری والدہ زینت منگی نے میری اور میری بہن مومل شیخ کی پرورش میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ والدین کے درمیان طلاق کے بعد، ہم دونوں بہن بھائی اپنی والدہ کے پاس ہی رہتے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی