اشاعتیں

اپریل, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر، صدر نے منظوری دیدی

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا، صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

بدین کے شہر ٹنڈوباگو کی رہائشی میر حیدر علی تالپر کی زمین پر قبضہ

تصویر
  بدین : شیعا علماء کونسل اور وحدت المسلمین کی جانب کی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  بدین. ٹنڈوباگو، نوابشاه گھوٹکی حیدرآباد اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئے  شیعہ العلماء کونسل اور وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نادر علی تالپور. علامہ امیر علی لغاری علامہ کاشف علی تالپور علامہ عباس علی لاشاری علامہ سجاد علی ساجدی اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میر حیدر علی تالپور کی زمین پر میر عامر علی تالپور پیپلزپارٹی سے وابسطہ جمالی برادری کی معرفت قبضہ کر لیا ہے اور انکو دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ بااثر لوگوں کا قبضہ ختم کرایا جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

بدین : شہر کھورواہ کے گاؤں نورل ڈیتھو کی خواتین نے ایوان صحافت کے سامنے دھرنا

تصویر
بدین کے شہر کھورواہ  کے گاؤں نورل ڈیتھو کی رہائشی خواتین نے ایوان صحافت کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتال میڈیازا نیوزسے بات کرتےہوے ذلیخاں ڈیتھو، ذاھدہ ملاح ابراهيم ڈیتھو نے کہا  ہے کہ 25 اپریل کو رات کے اندھیرے میں دیوان کشو مل کی جانب سے مسلح افراد حسین بخش مری واحد ٻخش مری نے اسلحے کے زور پر گھروں. میں داخل ہو کر گھروں کو آگ لگا دی. خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہمارے دو بچے 11سالا صائمہ ڈیتھو اور ایک بچہ ریاض ڈیتھو کو اغوا کر لے اور اب انہوں نے  چھوٹی ایف آئی آر بھی ہم پر درج کراکر ہمارے لوگوں کو گرفتار کروا کر. جیل بھیج دیا ہے اور کئی ایراضی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. انہوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کھورواہ پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے جو رشوت کے عیوض ہمارے لوگوں پر مقدمے درج کررہی ہے  انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آیی سندھ ڈی آئی جی سندھ اور ایس ایس پی بدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو فوری  بازیاب کرا لیا جائے اور جھوٹے مقدمے ختم کئے جائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں       ...

گرین لائن میٹرو بس کا توسیعی کام مکمل، ٹریفک مسائل حل کریں: وزیراعظم کو میئر کراچی کا خط

تصویر
 کراچی: (میڈیازا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خط لکھ کر گرین لائن میٹرو بس کے توسیعی کام مکمل نہ ہونے پر تشویش سے آگاہ کر دیا۔ مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ لاکھوں افراد روزانہ ایم اے جناح روڈ کی ابتر صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں، وفاق کے زیرانتظام ایس آئی ڈی سی ایل نے تاحال گرین لائن میٹرو بس منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں بالخصوص لاہور اور عمومی طور پر پاکستان کو ترقی ملی، شہبازشریف کی اپروچ اور سوچ کی وجہ سے لاہور ترقی کرگیا، مرتضیٰ وہاب نے خط میں کراچی میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔ خط کے متن میں کہا گیا کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لیاری ایکسپریس وے پر کراچی پورٹ سے اندرون ملک جانے اور آنے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ خط میں لکھا گیا پورٹ سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ہیوی ٹریفک شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہے جس کے باعث شہر کی مخللف سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

عدالت کی آزادی یقینی بنائینگے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے: چیف جسٹس

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے دو صفحات پر مشتمل نوٹ میں بنچ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت میں کوئی کراس ٹاک نہ کرے، عدالتی وقار کا احترام کریں، جس نے عدالت میں گفتگو کرنی ہے وہ کمرہ عدالت چھوڑ کر چلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ 184 تین کے تحت کیس کیسے لگایا گیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام موجود ججز پر بنچ تشکیل دیا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس میں بیٹھنے سے معذرت کی اور وجوہات بھی دیں، گزشتہ سماعت پر فل کورٹ بنانے کا عندیہ دیا تھا لیکن 2 ججز موجود نہیں تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیو...

گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

تصویر
 وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے متعلق صورتِ حال دیکھنے آیا ہوں، کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ محسن نقوی نے سکھر میں نادرا آفس کادورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بھی میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے بھی سندھ کے بعض اضلاع میں بےامنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امن سے متعلق صدر مملکت ایک میٹنگ کر رہے ہیں، لوگوں کو نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس سے متعلق مشکلات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا آفس کو شہر کے اندر منتقل کیا جائے گا، پاسپورٹ آفس کی عمارت کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ ماہرہ خان لے اڑیں

تصویر
  دبئی:  پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

تصویر
  وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعطم نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اور سعودی وزراء سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کا جج شاہ رخ ارجمند پر اظہارِ عدم اعتماد، فیصلہ محفوظ

تصویر
 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر و شکایت کنندہ خاور مانیکا نے سزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ سزا کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کر رہے ہیں۔ خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند سے کمرۂ عدالت میں کہا کہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا گیا، آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا، آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا؟ کیا کوئی ثبوت ہے یا میں پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی دکھاتا ہوں؟ عدالت میں ہوں آپ بتائیں مجھ پر کیا الزام ہے؟ میرے 21 سال کے کیریئر میں پہلی بار مجھ پر اعتراض ہوا ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ شرم ناک ہے، آپ پر پریشر ڈالنے کی کوشش ہے، آپ ان کی بات نوٹ کر لیں، ان کا جھوٹ بڑھتا جا رہا ہے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا سے کہا کہ کل مجھے بھی قبر میں جانا ہے، آپ کو بھی، میرے لیے کرسی اہم نہیں، آپ اتنی دیر سے کیوں آئے؟ وکیل سلمان اکرم ر...

یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تصویر
اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) یکم مئی سے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں کمی امکان ، برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی تک کا امکان ہے۔   میڈیازا نیوز  کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت (کل) یکم مئی 2024 سے اگلے پندرہ دن تک پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کر سکتی ہے۔  سرکاری اور صنعتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

تصویر
 بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں  مردہ پائی گئی ہیں۔ امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی۔ امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم

تصویر
  اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جاب سے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب کو درخواست دی تھی کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا۔ عمران الحق کی درخواست پر نیب حکام نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی

تصویر
 اسلام آباد: بین الااقوامی مالیاتی فنڈز نے  قرضہ پروگرام کی آخری قسط کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ کا اجرا جلد متوقع ہے۔  وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے،  3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر  پہلے مل چکے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں  

MQM رہنما علی رضا عابدی قتل کیس، عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

تصویر
 کراچی: (میڈیازا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی رضا عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں

ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، قرض موت کا پھندا بن گئے: وزیراعظم

تصویر
  ریاض: (میڈیازا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  کریں    

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا، ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب کے بعد ترک بری افواج کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کا پاکستان اور ترکیہ کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا، صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہ...