اگلی جنریشن کی ری چارج ہونے والی بیٹریاں باآسانی سُپر چارج کی جاسکیں گی
ٹوکیو: سائنس دانوں نے ایک نیا عمل دریافت کیا ہے جس سے اگلی جنریشن کی ری چارج ہونے والی بیٹریاں باآسانی سُپر چارج کی جاسکیں گی۔یہ بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں کی رینج دُگنی سے زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ تحقیق روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کو (جو اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک ہر چیز میں موجود ہوتی ہیں) سولِڈ اسٹیٹ سوڈیم بیٹریوں سے بدلنے میں مدد دیں گی جو سستی اور محفوظ دونوں ہیں۔سولڈ-اسٹیٹ سوڈیم بیٹریاں ایسے مٹیریل سے بنائی جاتی ہیں جو لیتھیئم آئن بیٹریوں کےپرزوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، تاہم، اس کیبڑے پیمانے پر پیداوار اب تک مشکل ثابت ہوئی ہے۔
جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت ہونے والا نیا عمل اعلیٰ کنڈکٹیو الیکٹرولائٹ کی وسیع پیمانے پر تالیف اس مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں