اسلام آباد :(میڈیازا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے فیصل امین خان، این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک ، این اے 132 قصور سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔
پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ، پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے گئے۔
لاہور کے حلقوں میں پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ،پی پی 149 سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی ، پی پی 158 مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

