ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں

 سلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر عدالت عالیہ سمیت مقامی عدالتوں کے ججوں سے تجاویز طلب کرلیں۔


میڈیازا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت  ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام ججوں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز مانگ لی ہیں، عدالت نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لی ہیں اور پیر تک تمام ججوں کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی