جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک

 جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرٹکرا کرسمندر میں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہو گئے۔


میڈیازانیوز کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس(ایم ایس ڈی ایف)کے دو مٹسوبشی ایس ایچ۔60کے ہیلی کاپٹر سمندر میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکر ا کر سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے ہیں

قریبی پانیوں میں کوئی دوسرا طیارہ یا بحری جہاز موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمندر میں سرچ آپریشن جاری ہے

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی