مورو : شاہپور جہانیاں میں معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی

مورو: (میڈیازانیوز) شاہپور جہانیاں میں سندھی ادبي سنگت کى مرکزی کال پر سندھى ادبى سنگت شاخ شاہپور جہانیاں کى جانب سے سندھ کی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے ضلع شہید بینظیرآباد کے رابطہ سیکریٹری امداد علی رند کی قیادت میں جی ایم سید چوک سے احتجاجی ریلی نکالی اور صحافی چوک پر دھرنا دیا گیا۔ 




ريلى میں معشوق دھاریجو، استاد عبدالفتاح بگھیو، مڻھل جسکانی، ظفر بگھيو، حامد لغاری، امام الدین لانگاہ، نور محمد چنہ، کاظم علی چنہ، شہباز چنہ، دیدار عمرانی، اسد بگھیو اور دیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی معصوم بیٹی پریا کماری ظالموں کے قبضے میں ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ کے حکمران اس کے خلاف کوئی عملی اقدام لينے میں دلچسپی نہیں رکھتے، لاقانونیت عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریا کماری ہماری بیٹی ہے اگر بيڻى اپنى ماں سے بچھڑ جائے تو  وہ کیسے سو سکتی ہے، اس ماں کا کیا بنے گا جو اپنى ننھى بيڻى سے دور ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پریا کماری کو فوری رہا کیا جائے اور اس کی ماں اور سندھى عوام کی بے چینی ختم کى جائے ۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں   

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی