انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر برطانوی ہائی کمشنر کی تنقید بلا جواز، سپریم کورٹ کا جواب

 سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا گیا ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے برطانوی ہائی کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کا جواب دیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پرجوش تقریر کر کے جمہوریت کی اہمیت، انتخابات اور کھلے معاشرے کی اہمیت اجاگر کی ، برطانوی حکومت کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی خوش آئند ہے لیکن پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 90 دن کے اندرانتخابات کرانا ضروری تھا،  جس میں تاخیر صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن میں اختلافات کے باعث ہوئی۔

خط کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ صرف 12 دن میں حل کر کے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات یقینی بنائے۔

خط میں لکھا گیا کہ پاکستانی عدلیہ نے سیاستدانوں کو صادق اور امین نہ ہونے کی بیناد پر الیکشن سے تاحیات باہر رکھنے کے فیصلے ختم کئے جبکہ سپریم کورٹ میں مقدمات کی کارروائی عوام کیلئے لائیو نشر کرنے کی اجازت دی گئی، انٹرا پارٹی انتخابات اور پارٹی نشانات کے بارے میں فیصلہ بھی براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان