اشاعتیں

جون, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مورو شہر 'عیدالاضحیٰ کی آمد منافع خور تاجروں نے عوام کو لوٹنا شروع

تصویر
  عیدالاضحیٰ کی آمد  منافع خور تاجروں نے مورو شہر اور گردونواح کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ سبزی فروشوں نے ٹماٹر 100 فی کلو بیچنے کے بجائے 300 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت کرنا شروع کردیا۔  مورو تعلقہ کی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مورو نیند میں سوٸی ہوٸی ہے۔ منافع خور تاجروں نے مورو شہر کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں مورو شہر کے عوام کو لوٹنے کا سرعام سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مورو کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منافع خور تاجر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی

تصویر
  ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں تگر تھانہ کی حد میں علی احمد بھرٹ کے بھان پر پولیس گردی کی حد ہوگئی، جلاٶ اور گھیراٶ سمیت مختلف قسم کے جھوٹے کیس کئے، اس میں بااثر زمیندار امام بھرٹ کے کہنے پر حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گززشتہ روز نوشہروفیروز کے قریب گاؤں علی خان بھرٹ کے رہنے والوں رسول بخش بھرٹ، محبوب بھرٹ، یاسین بھرٹ، حمید بھرٹ، سلیم بھرٹ اور نور احمد بھرٹ نے پولیس گردی اور بااثر زمیندار امام علی بھرٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت حملہ جس میں ہمارے پندرہ سے زیادہ لوگوں نے گھر کا سامان سمیت جلا کر راکھ کردیا، لاکھوں روپے نقدی اور جانوروں سمیت جس میں ہمارا سامان بھی جل کر خاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری میڈیا کے توسل سے آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور سمیت بالاحکام بالخصوص وزیر قانون ضیاءُالحسن لنجار سے اپیل ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ اداروں کو بہکانے والے بااثر زمیندار کی حرکات ظاہر ہوسکیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں...

مورو:سندھ کے بادشاہ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو کا یوم پیدائش

تصویر
 انجمن اتحاد عباسی پاکستان یونٹ مورو اور دولتپور کا کارواں میاں نور محمد جا قبا پہنچا، جہاں کارواں کے شرکاء نے گورنر سندھ میاں نور محمد عباسی کلہوری کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔   تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی حکمران خدا یار خان جنگ میاں نور محمد عباسی کلہوڑو (جن کو گورنر سندھ بھی کہا جاتا ہے) کا یوم پیدائش 8 اور 9 ذوالحج کو منایا جاتا ہے۔ انجمن اتحاد عباسی پاکستان سندھ کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری وسیم عباس عباسی، دولتپور یونٹ کے صدر غلام شبیر انجم عباسی، جنرل سیکریٹری عثمان علی عباسی، انجمن اتحاد عباسی پاکستان تحصیل قاضی احمد کے صدر حاجی جام خان عباسی کلہوڑو، مورو یونٹ کے محمد اسلم عباسی، عبدالرزاق عباسی، محمد فیضان عباسی، حاجی اصغر علی عباسی، عدنان عباسی اور شاہزیب عباسی قافلے کی شکل میں مورو کے قریب میاں نور محمد جا قبا پہنچے اور شاہ نور محمد عباسی کلہورؤڑو اور ان کے پوتے شہزادہ علی مراد عباسی کلہوڑو کے مزار پر پھول نچھاور کٸے، چادریں چھڑاٸیں اور ان کی روح کی نجات کے لیے دعا کی۔  اس موقع پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے بادشاہ ...

پاکستان شعبہ زراعت میں چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وزیراعظم

تصویر
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان  زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک  کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا  ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے، کاروبار  میں آسانی کیلئے اقدامات اٹھا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین ریلوے لائن ایم ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ چیئر مین چائینہ ایگزم بینک نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی ،اب پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے، پاکستان کا ہر منصوبہ ہمارے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، چیف منسٹر وزیروں کیساتھ سختی کریں: بلاول بھٹو

تصویر
  کراچی: (میڈیازا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، اب ہمیں ڈلیور کرنا چاہئے، عوام نفرت کی سیاست کی بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں، چیف منسٹر کو وزیروں کے ساتھ اب تھوڑی سختی کرنا پڑے گی۔ پی پی پی سندھ کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن تو گزر چکے ہیں،  پیپلز پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، اب فوکس کرنا ہو گا کہ محدود وسائل میں مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے، اراکین اسمبلی کا عوام سے رابطہ جاری رہنا چاہیے، اراکین اسمبلی کو عوام کو وقت دینا پڑے گا، ہمیں محدود وسائل سے گورننس کو بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیا کر رہا ہے کیا نہیں اس سے غرض نہیں، ہمیں عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں، وزیراعلیٰ چیک کریں وزرا آفس آتے ہیں یا نہیں، تمام وزرا کی کارکردگی کی رپورٹ لوں گا، ہر چھ ماہ میں کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، تمام منسٹرز عوام سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

تصویر
شینزن: (  میڈیازا نیوز  ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں چین کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر چینی کمپنی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مابین فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے ہواوے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے ہواوے کمپنی کے چیئرمین لیانگ ہوا نے پرتپاک استقبال کیا، پاکستانی ملی نغمے بجائے گئے، وزیراعظم کو دورے کے دوران کمپنی کے حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ہواوے نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ترجیحی بنیاد پر سیف سٹی منصوبے قائم کرنے کی دعوت دی میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی خاتون اہلکار کی جانب سے ایک اور انسانی تذلیل کی اطلاع

تصویر
      میڈیازا نیوز)  حج پر جانے والی کراچی کی رہائشی سیما بانو کے بال کاٹ دیے گئے۔ سیما بانو اپنے شوہر کے ساتھ نجی ایئر لائن کے ذریعے حج پر جارہی تھیں۔  کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف سکینر سے سکیننگ کلیئر کرنے کے بعد۔ اسے  ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خاتون افسر رضوانہ نے اس شک کی بنیاد پر روکا کہ اگر اس کے بال سوج گئے ہیں تو اسے علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا، جہاں لیڈی افسر نے 2 دیگر اے ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ خاتون کو چیک کیا، سنگدل اہلکار نے خاتون کے بال کاٹ کر سکیننگ مشین میں ڈال دیے لیکن خاتون کے بالوں سے کوئی مشکوک چیز نہیں نکلی۔ اور توہین آمیز سلوک کے بعد خاتون کو شوہر کے ہمراہ حج پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ رویت ہلال کمیٹی نے اہم پیشگوئی کردی

تصویر
 رویت ہلال کمیٹی نےملک میں ذی الحج کا چاند سات جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل نےعیدالاضحیٰ17جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔خالد اعجازکا کہنا ہےسات جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔ خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر38منٹ پر ہوگی،7 جون غروب آفتاب کےوقت عمر25 گھنٹےہونے کےباعث چاند نظرآئےگا،مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بآسانی ممکن ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عمران خان، مراد سعید اور شاہ محمود قریشی مزید 2 مقدمات میں بری

تصویر
 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 کیسز میں بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ گولڑہ میں یہ دونوں مقدمات درج تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی تحریک اںصاف کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی  ٹی آئی عمران خان کو مقدمات سے بری کیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں 

امریکی صدر کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ اچھا نہیں لیکن اسرائیل اسے تسلیم کرتا ہے، اسرائیلی مشیر

تصویر
  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فاک نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ اچھا نہیں لیکن اسرائیل اسے تسلیم کریگا۔  غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر اوفیر فاک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا غزہ میں جنگ بندی کامنصوبہ ا چھا معاہدہ نہیں لیکن اسرائیل اسے قبول کرتا ہے، ہم اپنے تمام یرغمال شہریوں کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔  امریکی صدر بائیڈن کی طرف سےاسرائیل کو پیش کی گئی تجویز تین حصوں پر مشتمل ہے پہلا مرحلہ چھ ہفتے کی جنگ بندی کا ہو گا اس دوران اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشی علاقوں سے پیچھے ہٹ جائے گی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، ایک مستقل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہوگی۔  امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کی عسکری قوت ختم کیے بغیر مستقبل جنگ بندی کے حق میں نہیں ہیں۔  وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔  دوسری جانب ...