پاکستان شعبہ زراعت میں چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائینہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے، کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات اٹھا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مین ریلوے لائن ایم ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
چیئر مین چائینہ ایگزم بینک نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی ،اب پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے، پاکستان کا ہر منصوبہ ہمارے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں