مورو میں بھی یا حسین ؓ کی صدائوں کا سلسلہ جاری

  مورو میں بھی محرم الحرام کا ماتمی جلوس مورو مرکزی امام بارگاھ الحسینی سے علم عباس ؓ اور ذوالجناح کے ساتھ برآمد۔ یاحسین ؓ کے صدائوں سے فضا سوگوار۔

 




  مورو مرکزی امام بارگاھ الحسینی سے قدیمی جلوس شیعا مومنین کے سربراہ سید شبیر علی شاھ، سید اخلاق حیدر شاھ، سید ابرار شاھ، سید گلزار شاھ، سید کاظم علی شاھ، سید سجاد علی شاھ، سید بابر علی شاھ، سید گلن شاھ، جاوید مصطفیٰ کاندھڑو، کاشف علی برڑو، ڈاکٹر ممتاز میمن، ڈاکٹر الطاف میمن، شیر علی ساٹی اور دیگر مومنین کی سربراہی میں برآمد ہوا جو مختلف روٹس، چوکوں اور چوراہوں سے ہوکر  درگاھ پیر بخاری پر پہنچا جہاں سینکڑوں شیعا مومنین نے مغرب اور عشا کے نماز ادا کی۔  جس کے بعد ماتمی جلوس شاہی بازار چوک پہنچا جہاں مجلس عزا برپا کی گئی، جس کو علامہ حسن مصطفیٰ زینبی نے خطاب کیا، جہاں پر مقصد کربلا اور امام حسین ؓ کی اسلام کی بقا کے لئے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بیان کیا گیا جہاں ہر مومن کی آنکھیں اشکبار تھی۔ جس کے بعد ماتمی جلوس واپس اپنی منزل مورو مرکزی امام بارگاھ الحسینی پہنچا جہاں مومنین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ جب کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی میں سخت کیا گیا جس میں علمدار اسکائوٹس مورو بواءِ اسکاٶٹ اوپن گروپ مورو کے اسکاٸوٹوں نے بھی ڈیوٹی سرانجام دی اور ہر شخص کی تلاشی لی گئی اور خاردار تاریں لگا کر داخلی اور خارجی راستے بند کئے گئے۔

                                                             میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی