اشاعتیں

اکتوبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تصویر
 سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بختاور بھٹو  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا،اور اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیا، بختاور بھٹو نے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے بعد مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑیے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ

تصویر
 انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں ہے، زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے، ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 2 ارب ڈالر قرض کا خواہاں

تصویر
 آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے واشنگٹن میں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف  کی نجی اوکامورا سے ملاقات کی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی خواہش کا اظہارکردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے ٹیکس بیس میں اضافے، صوبائی زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی سے آگاہ کیا۔ سبسڈیز میں توازن اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے پر بھی تبادلہ  خیال کیا گیا۔  نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے، مالیاتی اور بیرونی شعبے میں مدبرانہ پالیسیوں کے تسلسل سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے ۔ آئی ایم ایف کے زیر اہتمام اصلاحات کے مستقل نفاذ کی اہمیت و ضرورت پر زوردیا گیا۔ پاکستانی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل ، مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا...

کون بنے گا نیا چیف جسٹس؟ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور آج ہوگا

تصویر
  پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں رات گئے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے آج پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنماشیخ وقاص اکرم کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن خصوصی کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی منظوری  اور ترمیم کوووٹ دینے والے اراکین کی رکنیت منسوخی سمیت تادیبی کارروائی پر اتفاق  کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز اجرا کی بھی منظوری اور روابط منقطع کرنے، حکومتی حلقوں سے روابط ودیگرمعاملات پرپوزیشن واضح کرنے کا کہا جائےگا۔ شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیاجائے گا جبکہ ب...

پاکستان کے گرین انرجی کی جانب بڑھتے قدم۔۔ماحولیات کی بہتری میں اہم اقدام۔۔

تصویر
.فوسل فیول سے نجات ۔ سولر اور ونڈ انرجی کے لیے کی جانے والی کاوشیں سندھ متبادل توانائی کی پیداوار میں سرِفہرست۔۔  سندھ پاکستان میں توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  گیس، پٹرولیم، کوئلہ، ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی بے پناہ  صلاحیت موجود ہے، دی نالج فورم  کے زیرِ اہتمام "سندھ میں صاف توانائی کا حصول، مواقع اور چیلنجز"  کے عنوان سےایک مشاورتی اجلاس  میں سندھ کے محکمہ توانائی کے متبادل توانائی ڈائریکٹوریٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، جناب محفوظ احمد قاضی کا کہنا تھا ۔حکومت سندھ صوبے  میں  ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبوں اور اس شعبے میں ترقی کے لیئے  تیزی سے کام کر رہی ہے۔۔ محفوظ قاضی نے کہا  جھمپیر اور گھارو کے علاقے میں واقع 55,000 میگاواٹ کا  ونڈ انرجی پراجیکٹ  خطے میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اسی طرح، انہوں نے کہا  سندھ میں  شمسی توانائی کے ذریعے بھی بجلی پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں ہوا سے 1,845 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے، اجلاس...

غصہ ، جھنجلاہٹ ، بات بات پر سر پکڑ کر بیٹھ جانا،، چیخنا چلانا ، آخر کیا ہے یہ سب ؟

تصویر
 ہر جگہ  نفسا نفسی۔۔ افرا تفری بھری زندگی گھر سے باہر دھول، دھواں ، ٹوٹی سڑکیں۔ گھر پر ہر فرد کسی نہ کسی تکلیف کا شکار،، اسپتالوں میں مریضوں کا رش، بے جا تھکاوٹ، گھبراہٹ، باہمی تعلقات میں دشواری، بھانت بھانت کی بیماریاں، جو کبھی دیکھی نہ سنی۔۔ اف یہ مہنگائی۔ بجلی گیس کے بل۔۔ اور اشیائے خوردونوش کے بڑھتے دام۔ ہر علاقے میں عوام کی املاک کی چھینا جھپٹی ۔۔ کہیں حادثات تو کہیں فسادات،، کیا کریں کہاں جائیں،،، یہ ہی وہ عوامل ہیں جو  ہر انسان کی نفسیات پر بہت تیزی سے اثر انداز ہو رہے  ہیں۔۔ گزشتہ چند  سالو ں کی نسبت  حالیہ دور میں نفسیاتی بیماریوں کا بڑھ جانا اب عام سی بات گردانی جاتی  ہے۔۔ لیکن جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج  ضروری ہے بالکل ویسے ہی نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کروانا اشد ضروری ہے۔۔  کیونکہ دماغ بھی تو جسم کا ہی ایک حصہ ہے۔  جسے زیادہ آرام ، سکون ، اور راحت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔ دنیا بھر میں  انٹرنیشل مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام کو ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جو کہ   وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا بھر م...

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اورماڑہ میں مینگروو کی شجرکاری میں خواتین کا اہم کردار

تصویر
 خواتین کا پودوں سے لگاٶایک فطری عمل ہی اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی خواتین نے بھی اپنی اسی محبت کا انوکھا ثبوت پیش کیا ہے جسکی بدولت آج پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی اورماڑہ میں مینگروو کی شجرکاری میں خواتین کا اہم کردار نظر آتا ہےاور اسی وجہ سے خواتین کو ماحولیاتی تحفظ میں بہت تیزی سے شامل کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں خواتین کا گھر سے نکل کر کام کرنا ایک پیچیدہ موضوع ہے جو مختلف سماجی، ثقافتی، اور اقتصادی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان کی قدیم روایات اور قبائلی نظام میں خواتین کے لیے گھر کی چار دیواری میں رہنا زیادہ عام اور قابل قبول سمجھا جاتا ہے، اور اکثر ان کے لیے گھر سے باہر جا کر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اسکے باوجود سونمیانیی کے ساحلی علاقے میں خواتین کا کردار قابل ستاٸش ہے جس کی بدولت آج2000 ایکڑ پر  ہزاروں کی تعدادمیں مینگروو کی افزاٸش کا عمل جاری ہے۔ کمیونٹیز ( برادری ) مینگرووز کی پیداوار اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کیونکہ ان کی شمولیت ان اہم ماحولیاتی نظاموں کی پائیداری کے لیے اس لیۓ بھی اہم ہیں ک...

مولانافضل الرحمان کوکہا تھا ترمیم کے حوالے سے آپ کی رہنمائی میں جائیں گے،بیرسٹرگوہر

تصویر
 بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ ہم بڑےدل کےساتھ گفت وشنیدمیں شریک ہوئے تھے، مولانافضل الرحمان کوکہاتھا ترمیم کےحوالےسےآپ کی رہنمائی میں جائیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر علی خان نے مولانا فضل الرحمان کے گھر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی میں پہلےدن سےنوٹس میں لائےکہ ہمارےارکان کواُٹھایاجارہاہے،ہمارےارکان کو اُٹھایاجارہاہےاس کےباوجود ہرمیٹنگ میں شریک ہوئے،ہماری کوشش رہی تھی کہ مسودہ شیئرکیاجائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ  حکومت کےرویے پرسوالات ہیں،ہم آئینی ترمیم کےمعاملےپرجےیوآئی کےساتھ شامل رہے،ہم آگےبڑھنےکی کوشش کررہےہیں،ہمارےارکان کوہراساں کیاجارہاہے،ہمارےارکان کوہراساں کیاجارہا ہے توایسی آئینی ترمیم کاکیافائدہ؟ تحریک انصاف کے چیئرمین کامزید کہنا تھا کہ حکومتی رویہ یہی رہا توآئینی ترمیم کےعمل میں شریک نہیں ہوں گے،مولانافضل الرحمان سےکئی چیزوں پراتفاق ہوگیاہے،ایک اورملاقات ہوگی،ہماری طرف سےسب کچھ فائنل...

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

تصویر
 کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔ کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اٹھارہ اورانیس اکتوبرکوہر قسم کے مظاہروں جلوس دھرنے ریلیوں اور اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہے۔ پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پرنوٹیکفیشن جاری کیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار ہوگاکوکارروائی کا اختیار ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144  نافذ کی ہے،پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

آئینی ترامیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں

تصویر
 وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں نمبر گیم پوری ہونے پر جمعہ کو آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور نمبر گیم پوری ہونے پر جمعہ کو ایوان بالا میں ترامیم پیش کر دی جائیں گی۔ اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایوان زیریں کا اجلاس جمعہ کی شام 6 بجے ہوگا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے قاعدہ 49 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل کیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

ساٸبیرین پرندوں کی ہجرت اور انکی حفاظت

تصویر
سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کا دن عام طور پر ہر سال 12 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں اور ان کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، خصوصاً سائبیرین پرندے جو سردیوں کے دوران گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں، جیسے کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک،  پاکستان اور بھارت۔ یہ پرندے سائبیرین خطے کے سخت سرد موسم سے بچنے کے لیے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں اور ان کا قیام عموماً جھیلوں، دریاؤں اور دیگر آبی مقامات پر ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) عالمی سطح پر ایسے اقدامات میں بہت زیادہ شامل رہی ہے۔  حال ہی میں آٸ یو سی این پاکستان اور گرین میڈیا اینیشیٹیو کے باہمی اشتراک سے11ستمبر کو عالمی ماٸیگریٹری برڈ ڈے کی مناسبت سی ایک مقامی ہوٹل میں سندہ اور بلوچستان کے صحافیوں کے لٸے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔  ورکشاپ کے پہلے روز ماہرین نے جہاں پاکستان میں تیزی سےتبدیل ہوتے ہوۓ ماحول کے حوالے سے بات کی وہیں ہمارے ساحلی پٹی پر مینگروو کی افزاٸش کے حوالے سے  معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  اس کی بدولت وہاں پر نقل...

سائبرین پرندوں کی عارضی پناہ گاہیں ،،

تصویر
آئی یو سی این  پاکستان کی جانب سے سائبرین پرندوں کا عالمی دن منایاگیا . جس کے لیے سندھ اور بلوچستان کے  صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی  ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا .  آئی یو سی این  پاکستان اور گرین میڈیا انیشیئٹیو  کے تعاون سے منعقدہ پروگرام کے پہلے روز ماہرین نے پاکستان میں تیزی سے  ہو نے والے کلائمٹ چینج  پر گفتگو میں مینگرووز کی اہمیت  اور ساحلی پٹی پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔  آئی یو سی این  پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر  جناب محمود اختر چیمہ کا کہنا تھا  آئی یو سی این پاکستان کی ماحولیات کے لیے  کوششیں اور ماحولیاتی صحافت کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ گفتگو میں ماحولیاتی ماہر عافیہ سلام نے بتایا کس طرح  مینگروو کا تحفظ  یقینی بنا یا جا سکتا ہے سونمیانی کے  ساحل  پر  پرورش پانے والے مینگروز کی اقسام کے بارے میں بھی آگا ہی دی گئی     ماحولیاتی ماہر شبینہ فرازنے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ   ا...