دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج
پاکستان کے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد، توانائی کے روایتی طریقوں کا استعمال اور دیگر عوامل کی وجہ ہوا میں کاربن کا اخراج بڑھنا ہے۔ ان گیسز کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑہںے سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی تیزی سے کمی بھی ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے بے وقت با رش . سیلا ب ،شدید گرمی اور سردی .گلیشیئر کا پگھلنا اور پانی کے ذخائر کی ناقص منصوبہ بندی ملکی معیشت کی تباہی کی اہم وجہ ہے .پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر کام کرنے والی این جی او گرین میڈیا انیشیئٹیواور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان کو ہر سال 4 ارب ڈالر کے تباہ کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے موسمیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا . ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی کا کہنا تھا 2022 کے سیلاب میں سندھ میں ایگری سیکٹر میں 80 فیصد تباہی ہوئی . جبکہ 30 ملین افر...