انسان کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجودگی کا انکشاف
ایک مختصر مگر انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسانوں کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ انسان کے دماغ، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ خون میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ماضی میں کہ چکا ہے کہ مائکرو پلاسٹک انسانی صحت کے لیے زیادہ اور بڑا خطرہ نہیں ہوتے، تاہم حالیہ تحقیقات میں ان کے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مائکرو پلاسٹک ہوا، پانی، خوراک اور سانس لینے کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر جسم کے انتہائی پیچیدہ اعضا میں بھی پہنچ رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ ننھے پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے فالج، امراض قلب، تیزابیت، کینسر اور دیگر بیماریوں ہوسکتی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں