اشاعتیں

مارچ, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گورنر کا خیبرپختونخوا میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ

تصویر
  پشاور:  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔ گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان  لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ا...

اسلام قبول کرنے کے بعد روزے کی حالت میں یوکرائنی خاتون کا انتقال

تصویر
  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون بطورِ سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھیں، اُنہوں نے یہاں سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے لیے نوکری بھی تلاش کرنا شروع کردی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں داریا کوٹسارینکو کو نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بےحد متاثر ہوئیں اور اُنہوں نے 28 مارچ کو یہاں اسلام قبول کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت اُن کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اُن کا انتقال ہوا۔ جنازہ کیلئے یو اے ای کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا، وہ یہاں اکیلی ہی رہ رہی تھیں، تاہم نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

تصویر
  اسلام آباد: ( میڈیازا   نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سٹیل درآمدات کی سمگلنگ، انڈرانوائسنگ، مس ڈیکلریشن کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی جولائی تا دسمبر 2021ء کی رپورٹ پیش کریں گے، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

نئی دہلی: کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ، ریلی، مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی

تصویر
  نئی دہلی: ( میڈیازا  نیوز) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کرنے کے خلاف ’سیو ڈیموکریسی‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن پارٹیز نے ریلی نکالی، ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعظم نریندرا مودی کی اپوزیشن مخالف پالیسیوں اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کے خلاف آواز بلند کی، اپوزیشن رہنما نے کہا یہ جنگ انصاف اور سچائی کے لئے ہے، یہ جنگ ملک، جمہوریت، آئین، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی حفاظت کیلئے ہے۔ اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ کیجریوال تب تک نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آجاتا، بی جے پی اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لئے وفاقی ایجنسی کا استعمال کر رہی ہے۔

سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ مراد علی شاہ

تصویر
  کندھ کوٹ: ( میڈیازا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات ہی اصل بدامنی کی جڑ ہیں، حالات پہلے ہی خراب تھے عبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم پر الزام لگا تے تھے کہ سیاسی لوگ امن و امان بہتر نہیں بنا سکے، نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ملٹری اسلحہ کی درخواست کریں گے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے امن بحال کریں گے۔

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

تصویر
  لاہور: ( میڈیازا نیوز) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔ لاہور سمیت ملک کی لاکھوں مساجد میں لاکھوں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف بیٹھے ہیں جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں مزار علی ہجویریؒ کی مسجد میں 2 ہزار سے زائد متعکفین اعتکاف بیٹھے ہیں، بادشاہی مسجد میں 500 سےز ائد ، جامع مسجد القادسیہ میں سیکڑوں افراد سنت اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں علاوہ ازیں شہراعتکاف منہاج القرآن میں بھی ہزاروں متعکفین موجود ہیں۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جب کہ معتکفین خصوصی طور پر آج رات سے ہی خصوصی عبادت کا اہتمام کریں گے۔ اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ...

سندھ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار

تصویر
  کراچی: ((میڈیازا نیوز) سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین، اقلیتی نشستوں پر مدمقابل تھے، سندھ سے سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی، بیرسٹر ضمیر گھمرو سینیٹر منتخب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کی روبینہ قائمخانی، قرة العین مری بلامقابلہ ایوان بالا کی رکن منتخب ہوں گی، اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو بھیل ایڈووکیٹ سینیٹ رکن منتخب ہوں گے، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی بھی جنرل نشست پر ایک امیدوار کو ریٹائر کرائے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر کو سینیٹ الیکشن سے ریٹائرمنٹ کی درخواست دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کا یوم علیؓ پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

تصویر
  کراچی: (میڈیازا نیوز) وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے حکم دیا کہ یوم علیؓ، یوم القدس اور تیسرے عشرے کی طاق راتوں کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے کہا کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے مرکزی اور چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کی سکیورٹی کو حکمت عملی کے تحت فول پروف بنایا جائے، جلوسوں کے مرکزی روٹس پر منتخب کردہ بلند عمارتوں سے بھی خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ ضیاء الحسن النجار نے کہا کہ روٹس پر سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے، مساجد میں محافل شبینہ، واعظ وغیرہ کے مواقعوں پر سکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیکر شاپنگ سینٹرز وغیرہ پر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے: صدر مملکت

تصویر
  اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کے اقدامات کیلئے پرعزم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

تصویر
 لاہور: (میڈیاز نیوز) کسان کارڈ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے وکیل کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی حکومت اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کئے جائیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زیرِ صدارت زرعی اصلاحات پر منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دی تھی۔

امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کیخلاف پسپائی اختیار کرنا پڑیگی: زیلنسکی

تصویر
  یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کے خلاف جنگ میں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنےکی کوشش کر رہی ہے لیکن امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو نئی بریگیڈز کو تیار کرنا ممکن ہو سکتا ہے اور انہیں مسلح کیا جا سکتا ہے لیکن امریکا نے امداد نہ دی تو روس کے خلاف برسر پیکار یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ خیال رہے کہ پچھلےموسم گرما میں یوکرین کی جانب سے روس پر حملے کی کوشش ناکام رہی تھی۔ دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین پر گزشتہ رات 4 میزائل فائر کیے، روسی فوج نے یوکرین کے 4 ریجنز میں 12 ڈرون داغے جن میں سے 9 مار گرائے تاہم یوکرین فوج کی جانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

معروف تامل اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

تصویر
  بھارت  کی تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت پر چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اداکار آج صبح اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔ اداکار کی لاش کو آخری رسومات کے لیے پورسائی واکم میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا جاچکا ہے۔ ڈینیئل کی اچانک موت نے تامل فلم انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کو بھی صدمے سے دوچار کردیا، انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ڈینیئل بالاجی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے، انہوں نے رادیکا سرتھ کمار کی 'چٹھی' میں یادگار کردارکے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں انٹری دی، اس ٹیلی ویژن سیریل میں انہوں نے ڈینیئل کا کردار ادا کیا تھا جس سے ان کا نام ہی ڈینیئل بالاجی پڑگیا۔

ججز کے خط کا معاملہ، حامد خان کا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ

تصویر
  تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔   میڈیازانیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ ججز کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے، سپریم کورٹ کو اس خط پر از خود نوٹس لینا چاہیے تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے، ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔

کراچی: برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

تصویر
  کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ  نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔  تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی، برنس روڈ پر تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنا مشکل ہے بلکہ اطراف کی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے دھوئیں کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدلیہ کو اہم ایشوز سے فراغت ہو تو ایف بی آر محصولات بھی توجہ کے مستحق ہیں: خواجہ آصف

تصویر
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ہو تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولات بھی توجہ کے مستحق ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 102 ارب، ہائی کورٹوں میں 742 اور ٹریبونلز میں 1700 ارب کے کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں، کوشش میں ہوں کہ پتا چلے کہ یہ سلسلہ کب سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن ایف بھی آر نے زیادہ لفٹ نہ کرائی، یہ سب ایف بی آر، ٹیکس نا دہندہ اور دیگر کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ 2 ہزار 5 سو 44 ارب روپے ہمارے بہت سے دکھ دور کر سکتے ہیں، صحت تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں۔ خواجہ آصف قرض اور آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے یہ محصولات مذاکرات کے ذریعہ طے کیے جا سکتے ہیں۔  

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

تصویر
  اسلام آباد: وفاقی حکومت نےچیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنےکی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکی،  متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، رول7 اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو۔ محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

تصویر
  اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے پہلے پندرہواڑے میں یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔  حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔  واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر 60روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.0...

امریکا سے وطن واپسی پر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری ہوگئے

تصویر
  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی تحائف چوری  ہوگئے۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 26مارچ کو میرا نیویارک سے لاہور کا سفر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے وطن پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا تھا اور میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لاہور ائیرپورٹ پر شکایت درج کرادی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ہوگئے  تھے۔

پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، ویب سائٹ پر اشتہار دیدیا

تصویر
   لاہو ر :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔ پی سی بی  کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار  جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں

اسلام آباد، پشاور اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

تصویر
  اسلام آباد لاہور، پشاور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب بارش اور برفباری ہوتی رہی۔   اسلام آباد لاہور، پاکپتن اور وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں رات بھر بارش ہوئی جبکہ ملتان کے مضافات اور خانپور میں ژالہ باری سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ پشاور، ایبٹ آباد، خیبر، دیر بالا، مردان، بنوں، وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختون خوا میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ادھر پشاور کے ورسک روڈ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوز اور بٹو گاہ ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی۔ اپرکوہستان میں رات گئے شدید بارشوں کے باعث داسو کے قریب دوگاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے دیامراور کوہستان کے پہاڑی علاقوں، شاہراہ قراقرم پر مزید لینڈ سلائیدنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مط...

زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر
  لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں، زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صدر آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، صاحبزادے بلاول بھٹو اور بیٹی آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور  ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی میاں نواز شریف، صاحبزادے حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ بھتیجی مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر  زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کا خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔

امریکی مخالفت کے باوجود صدر آصف زرداری کا ایران کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور

تصویر
  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدرِ مملکت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محض چند روز قبل امریکا نے پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی دوبارہ مخالفت کی اور پابندیوں سے خبردار کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 26 مارچ کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتا۔

’یوکرین پہنچنے پر انعام دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا‘، ماسکو حملے کے ملزمان کا بیان

تصویر
  روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو حملے میں ملوث ملزمان نے تفتیش کے دوران کہا ہے کہ انہیں یوکرین پہنچنے پر انعام دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ حملے کے دوران ٹیلی گرام میسنجر پر ایک شخص سے وائس نوٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ ’حملے کے بعد دہشت گرد ایک کار میں سوار ہو کر روسی-یوکرائن سرحد پہنچے تاکہ وہ کیف پہنچ کر انعام حاصل کرسکیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا‘۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم میں یوکرین کے نمائندوں کے ممکنہ ملوث ہونے اور حملے کی مالی معاونت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جب کہ یوکرین پہلے ہی ماسکو حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی دہشت گرد تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

لاہور: نواز شریف کی اسپتال آمد، 3 سالہ بچی کی دل کی کامیاب سرجری پر عیادت کی

تصویر
  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 3 سالہ دل کی مریضہ بچی کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال جاکر اس کی عیادت کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 3 سالہ دل کی مریضہ بچی کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال جاکر اس کی عیادت کی۔ نواز شریف نے اپنی سرپرستی میں دل کی مریضہ 3 سالہ بچی عنایہ فاروق کی دل کی کامیاب سرجری کے بعد اس کی عیادت کے لیے لاہور کے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔  اس موقع پر بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی اپنی بیماری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔  عنایہ فاروق کی والدہ نے محمد نواز شریف کی جانب سے بچی سے بے پناہ پیار اور محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان سکیورٹی رسک مکمل ختم اور دہشتگرد حملے کی تحقیقات کرے: چین

تصویر
  چین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا اور 28 مارچ کو  ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا۔ انہوں نے بتایاکہ چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی بائی تیان ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ورکنگ گروپ نے پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کردیا۔

امریکی صدرکا شہباز شریف کو خط، نومنتخب حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

تصویر
  امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے  وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے  اور یہ وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا پہلا خط ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خط میں نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانےمیں اہم ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا اور خطےکو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہےگا اور صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔ خط میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام، 2022 کے سیلاب کے اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔