اشاعتیں

مئی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کراچی میں قیامت خیز گرمی : آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

تصویر
 کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا راج برقرارہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ پارہ تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جاسکتی ہے۔ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے۔ جنوب مغرب سمت سے9 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز تک شہر میں ہیٹ ویوزرہیں گی اور شہر کا موسم دو روز تک زیادہ گرم اورمرطوب رہے گا، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ 2جون سےہیٹ ویوکاسلسلہ ختم ہوجائےگا تاہم جون میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خیال رہے شہر قائد میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت بیالیس ڈگری کوچھوگیا تھا جبکہ شدت چوالیس سے پینتالیس ...

کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

تصویر
 کراچی: گرومندر کے قریب صبح سویرے فائرنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیازا نیوز کے مطابق ایس ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے بتایا کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار6 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان شدید ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دونوں بھائی چل بسے۔ اے ایس پی جمشید ٹاؤن نے کہا کہ متاثرہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں 

شاہ رخ خان اپنی منیجرپوجا کو ماہانہ کتنی تنخواہ دیتے ہیں ؟ جانئے

تصویر
 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا ان کی زندگی خصوصاً 2012 کے بعد سے بڑا اہم کردار رہا ہے۔ پوجا نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو ترتیب دیتی ہیں بلکہ وہ ان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی  سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں۔ پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔ پوجا ددلانی کے شوہر کا نام ہتیش گرنانی ہے جو 2008ء س...

ٹی 20 ورلڈ کپ، کامران اکمل نے بھارت کو پاکستان کیخلاف جیت کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

تصویر
 قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف جیت کے لئے فیورٹ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو نیویارک کے نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شائقین کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کامران اکمل سے ایک مداح نے کہا کہ وہ پاک، بھارت ٹاکرے کے فاتح کی پیشین گوئی ،واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں جس میں بھارت نے پانچ جبکہ پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والا ہے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکہ کے خلاف ٹیکساس میں کھیلے گا جبکہ ہندوستان ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں 

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

تصویر
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش کرکٹر فل سالٹ دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔ نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلش کپتان جوش بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آلراؤنڈرز کی فہرست میں بنگلادیش کے کھلاڑی شکیب الحسن سر فہرست ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں انگلش کھلاڑی عادل رشید سرفہرست ہیں  جبکہ پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی 3 درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

فوکس ورلڈ کپ پر ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے، حارث رؤف

تصویر
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے، جب میچ ہارتے ہیں تو کسی انفرادی کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹیم کا کانفیڈنس بہترین ہے ہم ہر ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ابھی جتنے آگے میچز ہیں ان میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، پاکستان کیمپ کا ماحول بہترین ہے ، انجوائے کررہے ہیں اور پلاننگ کررہے ہیں، کچھ مرتبہ رزلٹس آپکے حق میں نہیں آتے لیکن پلانگ کے تحت کام کرینگے تو رزلٹس اچھے آئیں گے۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آپ جیسے چاہتے ہیں تو ویسی پرفارمنس کبھی نہیں آرہی ہوتی ، صائم ایوب اور اعظم  خان نے ماضی میں اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن جلدی اچھی پرفارمنس آئے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ویسٹ انڈیز کو دھچکا، جیسن ہولڈر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

تصویر
 ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر اوبیڈ میک کوئے کو سکواڈ میں شامل کیا ہے گیا۔ 32 سالہ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ 2024 کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور انہیں صحت یاب ہونے کیلئے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ جیسن ہولڈر کی جگہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے اوبیڈ میک ویسٹ انڈیز اے کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران جیسن ہولڈر کی کمی محسوس ہوگی تاہم، اس دوران میک کوئے کو بڑے مرحلے پر ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

وزیرداخلہ محسن نقوی کی لندن کے مئیرصادق خان سے ملاقات

تصویر
  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبرطانیہ کے دورے کے دوران لندن کے مئیر صادق خان سے ملاقات کی۔ کرکٹ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اورلندن کے مئیرصادق خان کی ملاقات کے دوران باہمی  دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نےمیئرلندن صادق خان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،ملاقات کے دوران برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹرمحمد فیصل اور پاکستان میں برطانوی  ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

گوگل کا ملائیشیا میں کلاؤڈ ریجن کے قیام کے لیے2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا علان

تصویر
  ملائیشیا نے کہا ہے کہ گوگل ملائیشیا میں اپنے پہلے ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ ریجن کے قیام کے لیے2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداے کے کے مطابق ملائیشیا کی سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کی وزارت نےکہا ہے یہ سرمایہ کاری ملک میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں 26,500 ملازمتیں پیدا کرے گی۔ گوگل اور اس کی پیرنٹ فرم الفابیٹ کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ نے کہا کہ کوگل کا پہلا ڈیٹا سینٹر اور گوگل کلاؤڈ ریجن ملائیشیا میں اب تک کی ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ یہ سرمایہ کاری ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اپنی کلاؤڈ فرسٹ پالیسی سمیت بہترین درجے کے سائبر سکیورٹی معیارکو آگے بڑھانے کے لیے ہماری شراکت پر استوار ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ایل پی جی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کر دی گئی

تصویر
  پاکستان میں مہنگائی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اب خوشخبری یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 70 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری ہوگا،کوئی اوگرا نرخ سے کم قیمت پر فروخت کرتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے،کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر زیادہ نرخ پر ایل پی جی فروخت نہیں کر سکتا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے  قیمت میں کمی کی تصدیق کر دی ہے ، عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے سے کم ہو کر  180 روپےپر آگئی،ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی،  ایل پی جی کا ایک اور  جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ،نیا جہاز پہنچتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر برطانوی ہائی کمشنر کی تنقید بلا جواز، سپریم کورٹ کا جواب

تصویر
 سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا گیا ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے برطانوی ہائی کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کا جواب دیا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پرجوش تقریر کر کے جمہوریت کی اہمیت، انتخابات اور کھلے معاشرے کی اہمیت اجاگر کی ، برطانوی حکومت کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی خوش آئند ہے لیکن پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 90 دن کے اندرانتخابات کرانا ضروری تھا،  جس میں تاخیر صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن میں اختلافات کے باعث ہوئی۔ خط کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ صرف 12 دن میں حل کر کے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات یقینی بنائے۔ خط میں لکھا گیا کہ پاکستانی عدلیہ نے سیاستدانوں کو صادق اور امین نہ ہونے کی بیناد پر الیکشن سے تاحیات باہر رکھنے ...

بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید دو مقدمات میں بری ہوگئے

تصویر
  بانی تحریک انصاف عمران خان سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی تحریک اںصاف کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی  ٹی آئی عمران خان کو مقدمات سے بری کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سابق و موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں بھی عمران خان کو بری کردیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر عوام کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں 

اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیرو میجر فرقان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا

تصویر
 اقوام متحدہ کے امن دستے دنیا میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے انتہائی خطرناک، دشوار گزار اور دشمنوں سے بھرپور جگہوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں  پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنےوالا ملک ہے،پاکستانی قوم ان بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہےجنہوں نےدنیا بھرمیں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں سردھڑ کی بازی لگاتے ہوئے اپنےفرائض کی ادائیگی ایمانداری اوربہادری کے ساتھ نبھائی۔ پاکستان کی سندھ رجمنٹ سےتعلق رکھنے والے میجر فرقان ایک بہادر آفیسر ہیں جنہوں نے 28 جنوری2024کو اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان کے قریبی علاقے (Abyei)مشن میں آپریشن کے دوران بےشمارشہریوں کی زندگیاں بچائیں دہشتگردوں نےامن دستے کےقافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب قافلہ زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کررہا تھا،میجرفرقان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیامگر خو د دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے میجر فرقان نے ہمت نہ ہاری اور اللہ تعالیٰ نے انھیں زندگی سے نوازا،اس آپریشن کے دوران پاکستان آرمی کے سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے...

شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، چیک اپ کے بعد ڈسچارج

تصویر
 بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان  کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ضروری چیک کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے  مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین  شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

پاکستان پوسٹ کارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں

تصویر
 پاکستان کوسٹ گارڈزانسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کےسلسلےمیں اوتھل کےعلاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔   پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے ناکہ کھاری کوسٹل ہائی وے روڈ پرمعمول کی چیکنگ کی،آپریشن کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی المحمود کوچ سے  2110  کلو گرام چھالیہ ضبط کر لی گئی متعلقہ اداروں نے اسمگل کے لئے لے جانے والی چھالیہ اورکوچ کوقبضےمیں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےہمہ وقت مصروف عمل ہے،ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں پاکستان کوسٹ گارڈ اپنا کردار  ادا کرتی رہے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کی کمی

تصویر
  ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصد کی کمی ہوئی ہے پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024 ) تک کی مدت میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اورروڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234 یونٹس اورچنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی سنگین صورتحال

تصویر
 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے افغانستان عدم استحکام کا شکار ہے افغانستان  کی حالت زار پر روشنی ڈالتےہوئےطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے۔  2021 کے بعد سے افغانستان میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال دیکھنے میں آئی ہے  طالبان رجیم نےانسانی بحران اور عدم تحفظ کی صورتحال سےنمٹنے کے بجائے خواتین کو اپنے عتاب کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور تمام وسائل خطے میں دہشتگردی کے فروغ پرصرف کر دیے۔  طالبان کےغیض وغضب کا شکارہونے والوں میں خواتین،صحافی، اقلیتی کمیونٹی، سابق سیاسی و عسکری رہنما اور انسانی حقوق کے کارکنان سرفہرست ہیں۔ خواتین پر کام کرنے کی پابندی لگانے کے باعث افغانستان کی معیشت کو ایک بلین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے  20 لاکھ سے زائد افغان بچے بھوک اور افلاس کے باعث شدید خطرناک حالات میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں افغانستان کے 34 میں سے 25 صوبے تباہ کن خشک سالی سے متاثر ہیں  زلزلوں کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد افغان شہری فوری امداد کے منتظر ...

طویل ترین خدمات سرانجام دینے والی امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ انتقال کر گئیں

تصویر
 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور دنیا کی سب سے طویل خدمات سرانجام دینے والی  امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ بیٹ نیش 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 سال تک خدمات سرانجام دینے والی امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ بیٹ نیش کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ان کی ائیرلائن کی جانب سے کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ بیٹ نیش نے 1957 میں آغاز کیا اور سب سے زیادہ وقت تک خدمات انجام دینے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بیٹ نیش نے اپنے کیریئر کا آغاز 21 سال کی عمر میں ایسٹرن ایئر لائنز کے ساتھ کیا جو امریکن ایئر لائنز کی پیش رو ہے اور وہ واشنگٹن ڈی سی اور بوسٹن کے درمیان اپنی شٹل فلائٹ پر کام کر رہی تھیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد وہ 17 مئی کو ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ایسوسی ایشن آف پروفیشنل فلائٹ اٹینڈنٹس ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

تصویر
 اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا۔ تین یورپی ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کی جانب سے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ تینوں ممالک نے کہا کہ انہوں نے 1967 میں جنگ سے قبل قائم ہونے والی سرحدوں پر مبنی ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جس میں یروشلم اسرائیل اور فلسطین دونوں کا دارالحکومت ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اوپر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا جبکہ وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اور اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دیگر یورپی ممالک اس فیصلے کی پیروی کریں گے۔ جیسے ہی ناروے کی جانب سے فیصلے کی باضابطہ منظوری دی گئی تو وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا کہ یہ ناروے اور فلسطین تعلقات کے لیے ایک خاص دن ہے۔ اسپین کی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف تاریخی انصاف کا معاملہ ہے بلکہ یہ ایک ضروری ضرورت بھی ہے اگر ہم سب کو امن حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ اسپین اسرائیل کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا اور وہ حماس کے خلاف کھڑا ہے جو دو ریاستی حل کی مخالفت ...

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج کراچی پہنچے گا

تصویر
 دنیا کا سب سے بڑا کارگو بحری جہاز ایم ایس سی اینا آج کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آرہا ہے۔ پورٹ انتظامیہ کےمطابق جہاز آج شام کو کسی بھی وقت کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا،کارگو بحری جہازچارسو میٹر طویل اورانیس ہزارتین سو اڑسٹھ کنٹینرز رکھنے کی گنجائش کا حامل ہے۔ بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پرکنٹینر اتارے گا اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہو جائےگا۔پورٹ انتظامیہ کےمطابق دنیا کے سب سے بڑے کینٹیر شپ  کی آمد کی تقریب تیس مئی کو ہوگی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ثاقب نثار کا فیصلہ کارکنان نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، نواز شریف

تصویر
 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے6سال نااہلی کے بعد دوبارہ پارٹی صدرات سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریری میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکافیصلہ کارکنان نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔  لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زندگی بھرکیلئےن لیگ کی صدارت سے ہٹا دیا تھا،کارکنان نےواپس قیادت دی ہے،ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈالنےپرکارکنوں کوخوشی منانےدیں،بلائیں ان کوجنہوں نےفیصلہ کیاتھانوازشریف کوہمیشہ کیلئے مسترد کیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کئے تو امریکی صدر کلنٹن  نے کہا 5 ارب ڈالر دے رہے ہیں، دھماکے نہ کریں، میں  نے کلنٹن سے کہا ہمارے ضمیر کا سودا نہ کریں، کلنٹن کو کہا ہم بکنے والے نہیں ہیں، اپنی غیرت کا سودا نہیں کرتے، صدر کلنٹن  نے کہا آپ پر پابندیاں لگ جائیں گی، میں  نے جواب دیا آپ پابندیاں لگا دیں، ہم  نے دھمکیوں  کے باوجود ایٹمی دھماکے کئ...

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ حادثے کا شکار،27 افراد جاں بحق

تصویر
  تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افرادجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا۔ طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے،لاشین سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھے گئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

تصویر
  سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی  فہرست جاری کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔ فہرست کے مطابق صرف ایک امیدوار محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں، نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی، جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کریں گے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ کے ڈومیسائل پر دیگر صوبوں کے امیدواروں کا سی ایس ایس پاس کرنے کا ‏انکشاف

تصویر
  محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ کے ڈومیسائل پر دیگر صوبوں کے امیدواروں کا مبینہ طور جعلی طریقے سے ڈومیسائل بنواکر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا ‏انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لکھے  گئے  مراسلے میں محکمہ داخلہ نے متعدد امیدواروں کے ڈومیسائل دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔ مراسلے کے مطابق مبینہ طور جعلی طریقے سے سی ایس ایس پاس کرکے ‏اسسٹنٹ کمشنر بننے والوں کے ڈومیسائل کی تحقیقات کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے میں معاملے کی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار

تصویر
 پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار ہے۔ سپارکوکا ملک کےکونے کونے تک انٹرنیٹ پہنچانے کا خواب چنددن کی دوری پر ہے، پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو لانچ کیا جائے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون آرسیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے جوکہ 15 برس تک کام کرے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون آر پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔  سیٹلائٹ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، جس کا نام پی آر ایس ایس ون ہے جو کہ 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔  واضح رہےکہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 8 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

تصویر
 وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو شام 5 بجے ہوگا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے 8 جون کو بجٹ 2024-25 پیش کرنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کی کارروائی دو روز کے لیے ملتوی کریں گے اور پیر کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔ دو دن کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بجٹ 2024-25 پر بحث شروع ہوگی جو جون کے آخر تک جاری رہے گی۔ ایوان جون 2024 کے آخر میں بجٹ 2024-25 کی منظوری دے گا۔ بجٹ 2024-25 اسی دن سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس دن اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ بجٹ پر بحث کرے گی اور 14 روز میں اس پر سفارشات تیار کرے گی۔ خیال رہے کہ سینیٹ 2012 کے رول آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 130 کے مطابق جب ایسا کوئی بل سینیٹ کو بھیجا جاتا ہے تو وہ 14 دن کے اندر اس پر قومی اسمبلی کو سفارشات پیش کر سکتا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک  ...

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

تصویر
  کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو شکست دے کر انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ چنئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے فائنل معرکے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر  نمایاں بیٹر رہے۔ دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم نے 20، ہینرک کلاسن نے 16 اور نتیش کمار نے 13 رنز کی اننگ کھیلی۔ کولکتہ کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 114 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 10.3 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ونکیتاش ایئر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اوپر رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں