اشاعتیں

جولائی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حیدرآباد: مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری

تصویر
                                  حیدرآباد; مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے آج حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کونسل  اجلاس کی صدارت کی، جس میں اہم ایجنڈے بشمول مالی سال 2024-2025 کے اہم بجٹ کی منظوری دی گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

حیدر آباد کے مکینوں نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج

تصویر
 حیدر آباد بازار کے علاقے  مکینوں نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،  عرصہ دراز سے 27 مکانات ہیں جن میں 500 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں، جن کی ملکیت کا سلسلہ جاری تھا۔ کراچی کے رہائشیوں اور حکومت کے درمیان عدالت نے جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور مکینوں کو تنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ایک رہائشی کی بیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔                                                                                                                                                      میڈیازا نیوز وی...

حکومت سندھ کی جانب سے نوتشکیل کردہ "حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن" کے گورننگ بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس

تصویر
   حیدرآباد : مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کاشف شورو نے کی ، اجلاس میں کارپوریشن کے پہلے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی سمیت حیدرآباد کے شہریوں کو فراہمی و نکاسئ آب کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے جیسے معاملات پر غور و خوض کیا گیا ۔  میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ذیلی شعبہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کو کالعدم کرکے " حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن" کی تشکیل کے بعد کارپوریشن کے گورننگ بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس پیر کو کمیٹی روم لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ  ڈپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوا ۔ صدارت مئیر حیدرآباد و چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کاشف شورو نے کی ۔  جبکہ اجلاس میں  ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، اسسٹنٹ سیکریٹری فنانس ( B&E) جاوید احمد , بلال میمن کمشنر حیدرآباد ( بذریعہ ویڈیو لنک)، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حی...

میواسپتال; کینسر مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد7ہوگئی

تصویر
 میو اسپتال میں کینسرمریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی۔ اسپتال کےچیف آپریٹنگ آفیسرپروفیسر فیصل مسعود نےسماء سےگفتگومیں کہا واقعہ تین اسٹور کیپرز،ایک فارمیسسٹ کی غفلت سے پیش آیا۔ پروفیسرفیصل مسعود نےبتایا تمام مریضوں کو رابطہ کر کےاسپتال بلایا گیا،3 مریض اسوقت میو اسپتال میں داخل ہیں،تمام مریضوں کو مختلف تاریخوں میں زائدالمعیاد انجکشن لگے،زائدالمعیاد انجکشن مریضوں کےدل پراثرکرسکتا ہے،تمام مریضوں کی حالت نارمل ہے۔ مزید کہا کہ زائدالمعیاد انجکشن لگنے سےکوئی مریض متاثرنہیں ہوا،انجکشن دینے والی نرس سمیت دیگر ملازمین کےخلاف کاروائی ہوگی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کاپیرسے راستے بند کرنے کا فیصلہ

تصویر
 آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیرسے راستے بند کرنے کافیصلہ کرلیا۔ آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روزمیں داخل ہوگئی، آج بھی ملک بھر سے سامان کی ترسیل کا سلسلہ بند ہے۔  گڈزٹرانسپورٹرز کےعہدے داران کاکہنا ہےحکومت کی جانب سےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،اگرمطالبات نہ مانےگئےتو اگلا لائحہ عمل راستے بند کرنا ہوگا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرفیڈریشن اورڈرائیورز یونین نے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

ویمن ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

تصویر
 سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دمبولا میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ جواب میں سری لنکا ویمن نے 141 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے گرین شرٹس کو شکست دے دی اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹو 63 رنز کیساتھ نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ ویمن ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکاکے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ کے تمام علاقوں میں مؤسم گرم اور مرطوب جب کے سمندری ہوائیں چل رہی ہے

تصویر
 سندھ میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق جاری رہے گی تاہم کل صبح سے سندھ میں سمندری ہواؤں میں کمی متوقع  کچھ دِن مؤسم خاصہ خوشگوار رہنے کے بعد اب مونسون ہوائیں سندھ کی جانب لوٹ رہی کل یعنی 28 جولائی کی صبح یہ دوپہر سے سندھ میں سمندری ہواؤں میں کمی کا امکان کل صبح سے دوپہر کے دوران گجرات پہ ہوا کا کم دباؤ بنے گا جو سرکیولیشن کرتا ہوا سندھ سے سمندری ہوائیں کچھ حد تک معطل کردے گا جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ حبس کی کیفیت رہے گی کل گجرات پہ بنے والے ہوا کے کم دباؤ کی مدد سے سندھ میں مونسون بارشوں کی ایک بار پھر واپسی ہوگی کل دوپہر سے شام کے دوران سندھ کے جنوب مشرق علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور بادل بنے گے جیسے تھر میٹھی اسلام کوٹ کنری ڈگری سانگھڑ کھپرو کے علاقو میں گرج چمک تیز اندھی کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جانب اس وقت خلیج بنگال میں طاقتور ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے جو مزید شمال مغرب کی جانب سفر کر رہا جو 28 جولائی تک سینٹرل انڈیا تک سفر کرنے    کا امکان میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان کے نام

تصویر
 پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان نے اپنے نام کرلیا۔ قازقستان نےشوٹنگ کے مکسڈ ڈبل ایونٹ میں برونزمیڈل جیت لیا،برونزمیڈل میچ میں قازقستان نےجرمنی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس میں آج ہونے والےاسکیٹ بورڈنگ کےمقابلےملتوی کردیےگئےہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا،تاہم پیرس میں رات بھرجاری بارش کی وجہ سےٹریکس مقابلےکیلئےخشک نہ ہوسکے۔ مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کےمقابلے اب پیرکومنعقدہوں گےجبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لیاقت بلوچ کے صاحبزادے کیخلاف مقدمہ درج

تصویر
 نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور شہریوں کو اشتعال دلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ احمد سلمان بلوچ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور شہریوں کو اشتعال دلانے پر تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ احمد سلمان بلوچ کیخلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد سلمان بلوچ نے 15،20 افراد کے ساتھ ملکر حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنی تقریر سے شہریوں میں اشتعال پیدا کیا۔ احمد سلمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر 16 ایم پی او کے تحت درج کی گئی ہے جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور اشتعال انگیزی کی دفعات 147 ، 149اور 188 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتاری کی کوشش پر احمد سلمان بلوچ بس میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا

تصویر
 ملک میں پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھرشدت اختیارکرگیا۔ لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہونے سے پاسپورٹس کابیک لاگ ختم ہونے کے بجائے بڑھنے لگاہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمپنی کی جانب سے تاخیر سے سیاہی بھجوانے کے باعث پاسپورٹس کے اجرا میں بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پاسپورٹس کی چھپائی کے لیے سیاہی کی ایک کھیپ اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث محکمہ پاسپورٹ کوسیاہی کی کھیپ کلیئر کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ کھیپ بروقت کلیئر نہ ہونے سے پاسپورٹس کی پیداواری صلاحیت کو برقراررکھنا مشکل ہے ۔ ڈی جی پاسپورٹ  نے کسٹمز حکام کو خط  لکھ کر سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔ خط میں کھیپ کی کلیئرنس کے پندرہ دن کے اندر محکمہ کسٹمز کی ادائیگیاں کلیئر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے لکھا کہ پاکستان کسٹمز مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیر کرے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کے گرد قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا

تصویر
 خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کاروائی کا آغاز ہوگیا۔ خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ فون کال میں خارجی نور ولی محسود  احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے۔ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا۔ اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا کال پر قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فورینزک ٹیسٹ کروایا۔ فرانزک ٹیسٹ مثبت آگیا اور ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے ۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی رہنی چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ

تصویر
 جسٹس اطہر من اللہ نے 9 اپریل کی رات عدالت کھولنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی رہنی چاہیے۔ نیویارک بار سے خطاب میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میموگیٹ کا معاملہ ایسا نہیں تھا جسے سپریم کورٹ اُٹھاتی ۔ منتخب وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔ کہا سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانا غلط تھا کیونکہ صدر زرداری کو آئینی استثنی حاصل تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا جج جانتا ہے کہ اُسے اپنے فیصلوں پر کیسے عمل کروانا ہے ۔ ہمیں فیصلوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے ۔ میرے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا گیا ۔ میرے بچوں کی تصویریں اور پرسنل ڈیٹا لیک کیا گیا۔ لیکن چیلنجز جج کے لیے ٹیسٹ ہیں ۔ جج کو تنقید سے نہیں ڈرنا چاہیے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

علی پور میں زمین کے تنازع پر نوجوان کو باندھ کر آگ لگادی گئی

تصویر
 علی پور میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر آگ لگادی۔ متاثرہ شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود موضع مٹھن والی کی بستی جمن میں  پیش آیا۔ جہاں چار ملزمان نے احسان اللہ کو رسیوں کی مدد سے درخت سے باندھا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔  احسان اللہ ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلیے ملتان لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک منصوبے کا دورہ کیا۔ کہا منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے  24 گھنٹے کام جاری رہنا خوش آئند ہے۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے ملک کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی پارک کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کہا یہ  بین الاقوامی معیار کے عین مطابق  کیٹیگری تھری کا پہلا ٹیکنالوجی پارک ہو گا۔ حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔ میں نے خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات تیز کریں۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا، جبکہ 10 ہزار روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیرِاعظم نے منصوبے کیلئے جنوبی کوریا کی  حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کر...

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

تصویر
 عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپےکم ہوکر 250000 روپےکی پرآگئی،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 214335 روپے پر آگئے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپےبڑھ کر 2920 روپےفی تولہ ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 15 ڈالر گھٹ کر 2400 ڈالر ہوگئے۔      میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف

تصویر
 ضلع بدین کی یونین کونسل سیرانی سے گزرنے والی نہر میر واہ کو واٹر کورس 184 کے مقام پر پڑنے والے 30 فیٹ چوڑے شگاف   تاحال پر نہیں کیا کاسکا ہے، شگاف کے باعث درجنوں دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین میں پانی آچکا ہے جبکہ محکمہ انہار تاحال اس صورتحال سے بے خبر ہے                                                                میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی، ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال

تصویر
 سیمنٹ کی بوری قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال، مارکیٹوں مین  سپلائی بند ہونے سے سمینٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے تک اضافہ ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں ہڑتال ختم نہ ہوئی توکاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیاء کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ سٹربیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ہے ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل ، بجری ،ریت ،اینٹ اورسریا بھی مہنگا ہوگیا۔دکانداروں کاکہناہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیداہوگئی ہےہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

سندھ کے بعد پنجاب سے بھی تیل و گیس کی پیداوار شروع

تصویر
 پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کردی گئی، جس سے یومیہ 550 بیرل آئل اور 0.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ تیل و گیس کی تلاش کرنے والی فرم پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے علاقے پوٹھوار میں واقع ایک نئے کنویں آدھی ساؤتھ 8 کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والے اہم ادارے ای اینڈ پی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پی پی ایل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ادھی ساوتھ 8 میں انتالیس فیصد، او جی ڈی سی ایل کے پچاس فیصد اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے گیارہ فیصد شیئرزہیں۔ اعلامیے میں کہنا تھا کہ ادھی ساوتھ آٹھ ویل میں تین ہزار چارسوساٹھ میٹر گہرائی تک کی کھدائی کی گئی ہے، سپلائی شروع ہونے کے بعد انرجی امپورٹ میں کمی اور غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پی پی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال پی پی ایل نے ادھی ساؤتھ 6 کنویں سے ہائیڈرو...

پاکستان نے لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں دو گولڈ میڈل جیت لیے

تصویر
 پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ہی دن میں بھارتی حریفوں کو ہراکر لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں دو گولڈ میڈل جیت لیے۔ پاکستان کے محمد عثمان نے قازقستان میں ورلڈ اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپین شپ میں 85 کلوگرام میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ محمد عثمان نے بھارتی حریف کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔ انکلائن بنچ پریس میں محمد عثمان کا سلور میڈل بھی جیتا۔ پاکستانی کپتان محمدعثمان نے جیت فلسطین کےنام کردی۔ دوسری جانب لٹل اسٹار ارحم بن نے بھارتی حریف کو ہراکر ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ انہوں نے اکشک کو انڈر 21 کٹیگری میں شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ارحم نے بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے شکست دی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری کا سیمی فائنل کھیل کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

امریکی کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں

تصویر
 امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن انتقال کرگئیں۔ امریکی میڈیارپورٹ کےمطابق74 سالہ شیلا جیکسن لی کولبلبے کےکینسر کی تشخیص ہوئی تھی،ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ ستمبر 2022 میں حکومت پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پرشیلا جیکسن کو ہلال پاکستان سے نوازا شیلا جیکسن نے2022 سیلاب کےدوران صدرجوبائیڈن کو خط میں پاکستان کی مدد کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب میں پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے سوگواران میں شوہر اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں